اسپشل اسٹوری

آندھراپردیش کے کرنول ضلع میں ہر سال دسہرہ کے دن منعقد ہوتی ہے لاٹھیوں کی لڑائی _ 70 افراد زخمی _ ویڈیو دیکھیں

کرنول _ 6 اکتوبر ( اردولیکس) آندھراپردیش  میں ہر سال دسہرہ کے موقع پر کرنول ضلع کے ہولاگونڈا علاقہ میں مندر کے قریب لاٹھیوں کی روایتی لڑائی ہوتی ہے جس میں ہزاروں افراد شرکت کرتے ہوئے ایک دوسرے پر لاٹھیوں سے حملہ کرتے ہیں۔اس میں کئی افراد ہر سال زخمی ہوتے ہیں۔ چہارشنبہ کی شب بارش کے سبب تاخیر سے شروع ہوئی اس لاٹھیوں کی لڑائی میں تقریبا74افراد زخمی ہوگئے۔ان میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جن کو علاج کے لئے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیاگیا۔

 

لاٹھیوں کی لڑائی کی تقریب مندر کے قریب ہر سال منعقد کی جاتی ہے۔اس کو بنی فیسٹیول کہا جاتا ہے۔کئی صدیوں سے اس لاٹھیوں کی لڑائی کی روایت اس علاقہ میں چلی آرہی ہے۔اس پر پابندی کے قواعد اور کورونا کے اصول نظرانداز کرتے ہوئے اس کا اہتمام جاریہ سال کیاگیا۔کرنول کے دیورگُٹہ میں جاترا کے موقع پر یہ لاٹھیوں کی لڑائی منعقد کی جاتی ہے۔پولیس کی جانب سے اس فیسٹیول کے سلسلہ میں انتظامات کئے گئے تھے اور ڈرون کیمروں کے ذریعہ بھی اس فیسٹیول میں حصہ لینے والوں پر نظررکھی گئی۔اس موقع پر ٹریفک جام کی صورتحال بھی پیدا ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button