نیشنل

ایف آئی آر میں اردو اورفارسی کے الفاظ کے استعمال پر لگی پابندی۔ دہلی پولیس کے احکامات

نئی دہلی: عدالت کے احکامات کے بعد دہلی پولیس نے ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے اردو اورفارسی کے الفاظ کے استعمال پر روک لگادی ہے۔ کمشنرپولیس نے چارج شیٹ اور ایف آئی آر میں دقیق اردو الفاظ کا استعمال کرنے سے اجتناب کرنے کو کہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سرکلر میں ایسے 383 الفاظ کی فہرست دی گئی ہے جو عام طور پر بول چال میں استعمال نہیں ہوتے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ان دقیق الفاظ کا مطلب لوگوں کو پتہ نہیں ہوتا اور ان کی جگہ ہندی اور انگریزی کے آسان الفاظ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 2018 میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی تھی جس پر ہائی کورٹ نے 7 اگست 2019 کو ایک حکم جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ شکایت کنندہ کے الفاظ میں ایف آئی آر درج کی جائےاس میں بہت زیادہ پیچیدہ زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے۔ عدالت نے یہ بھی کہا تھا کہ پولیس عام لوگوں کے لیے کام کرتی ہے نہ کہ اردو، فارسی، انگریزی اور ہندی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کرنے والوں کے لئے۔

پولیس کی جانب سے ایسے اردو اور فارسی الفاظ کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے جو ایف آئی آر میں اب تک استعمال ہو رہے تھے۔ ان مشکل الفاظ کے ساتھ ان کی جگہ آسان الفاظ کی فہرست بھی دی گئی ہے، تاکہ افسران ایف آئی آر اور چارج شیٹ کے وقت ان الفاظ کا استعمال کریں، تاکہ شکایت کنندہ اور اس کیس سے وابستہ لوگ اس کا مطلب آسانی سے سمجھ سکیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button