تلنگانہ

سوشل میڈیا پر زندہ شخص کے انتقال کی جھوٹی خبرپھیلادی گئی۔تلنگانہ کے ضلع نرمل میں عجیب وغریب واقعہ

نرمل: سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کے انتقال کی جھوٹی اطلاع پھیلادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق محمد الماس محی الدین ڈپارٹمنٹ آ اگریکلچر مدھول ضلع نرمل میں برسرخدمت ہیں۔ سوشل میڈیا پران کی تصویر کے ساتھ ان کے انتقال کی جھوٹی خبرپھیلادی گئی۔

 

اس طرح کی جھوٹی خبروائرل ہونے کے بعد ان کے دوست احباب اوررشتہ داروں میں تشویش کی لہردوڑ گئی۔ محمد الماس محی الدین نے اردو لیکس سے رابطہ قائم کرتے ہوئے بتایا کہ میرا تعلق نرمل ڈسٹرکٹ مدہول تعلقے سے ہے

 

میرا نام محمد الماس می الدین ہے،میں ڈیپارٹمنٹ اف ایگریکلچر مدھول نرمل ڈسٹرکٹ تلنگانہ میں ملازم ہوں کسی نے سوشل میڈیا پرمیرے انتقال کی جھوٹی خبرپھیلادی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button