تلنگانہ

صدر مجلس بیرسٹر اویسی نے حیدرآباد کے پرانے شہر میں لہرایا قومی پرچم

حیدرآباد _ 15 اگست ( اردولیکس) صدرکل ہند مجلس اتحادالمسلمین بیرسٹر اسدالدین اویسی  نے ملک کی آزادی کی 77 ویں تقریب کے موقع پر منگل کے روز حیدرآباد کے پرانے شہر میں ترنگالہرایا۔ ہر سال کی طرح بیرسٹر اسدالدین اویسی نے تاریخی چارمینار کے قریب مدینہ سرکل پر ترنگالہرایا۔ اس موقع پر مقامی تاجرین اور مجلس کے قائدین اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی جن میں پھترگٹی ڈیویژن کے کارپوریٹر سہیل قادری اور محمد کیاپ مارٹ کے مالک محمد الیاس بخاری اور دیگر شامل ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button