انٹر نیشنل

سعودی عرب ۔ منشیات فروخت کرنے پر ہندوستانی گرفتار

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں برسر کار ہندوستانی باشندوں کی شبیہ یہاں قوانین کے پابند اور پر امن شہریوں کی ہے لیکن گاہے ماہے کوئی ہندی کسی جرم میں ملوث ہوا پکڑا جاتاہے۔ سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط میں محکمہ ٹریفک کے اہلکاروں نے عسیر ریجن میں نشہ آور پاؤڈرفروخت کرنےوالے ہندوستانی شہری کو گرفتار کرلیا۔

 

سعودی خبررساں ادارے’ایس پی اے‘ کے مطابق ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا۔ سیکیورٹی فورس نے مقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے علم میں منشیات فروشی یا سمگلنگ کے حوالے سے کسی قسم معلومات ہوں تو پہلی فرصت میں اس سے مطلع کیا جائے۔

 

اطلاع دینے کے لیے مکہ مکرمہ، ریاض اور الشرقیہ میں 911 جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں میں 999 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button