ایجوکیشن

نیٹ (یو جی) امتحان میں ایم ایس کے طلبہ کی شاندار کارکردگی: دو سو سے زائد طلبہ کو ایم بی بی ایس میں داخلہ کی قوی امید

حیدرآباد، 5 جون (پریس ریلیز) – نیٹ امتحان کے نتائج میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی محنت اور اساتذہ کی انتھک جستجو کا ثبوت دیا ہے۔اس مرتبہ نیٹ میں ایم ایس کے 36 طلبہ ایسے ہیں جنہوں نے600 سے زآئد نمبرات حاصل۔ نیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے ایم ایس کے طلبہ کے لئے ایم ایس کے کارپوریٹ آفس میں تہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے بانی و چئرمین محمد لطیف خان نے کہا کہ اس سال ایم۔ایس کے دو سو سے زیادہ طلبہ کو ایم بی بی ایس کورس میں فری سیٹ حاصل ہونے کا امکان ہے۔

 

نیٹ کے ٹاپرس کے لئے منعقدہ اس تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ اس موقع پر طلبہ کی گلپوشی یا انہیں گلدستہ پیش کرنے کے بجائے انہیں اسٹیتھسکوپ پہنائے گئے۔ایم ایس کے ایک طالب علم محمدعبدالمقتدر نے 720 میں سے703 نمبرات حاصل کر کے ایم ایس کے لئے تاریخ بنائی جبکہ امان احمد نے 693 ، محمد عبدالمصور نے 688نمبرات حاصل کئے۔ مرزا شرجیل بیگ نے676،عمیر جاوید سید نے672، جویریہ نور نے671، فاطمہ بتول نے 668 ، ایمن سلطانہ حفصہ نے 661 ، سید ریان نے 653، محمد حماد اصيد نے 652 نمبرات حاصل کئے ۔ اس طرح ایم ایس سے اس سال نیٹ کے دس سر فہرست طلبہ میں 7 لڑ کے شامل ہیں جس پر جناب محمد لطیف خاں نے مسرت کا اظہار کیا ۔ لطیف خاں نے طلبہ کی اس غیر معمولی کامیابی کیلئے انہیں اور ان کے والدین و سر پرست حضرات اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور 703 نمبرات حاصل کرنے والے طالب علم محمد عبد المقتدر کیلئے ایک لاکھ روپئے نقد انعام کا اعلان کیا۔نیٹ میں اعلیٰ نمبرات حاصل کرنے والے عبدالمقتدر اور محمد عبد المصور دونوں جڑواں بھائی ہیں۔محمد لطیف خان نے بتایا کہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے اپنے 33 سالوں میں ملت کی تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور اب تک 2000 سے زیادہ ایم ایس کے طلبہ ایم بی بی ایس کی تعلیم مکمل کر چکے ہیں۔

 

اس سال نیٹ یو جی کے امتحان میں ایم ایس کے طلبہ کا شاندارمظاہرہ اس طرح ہے کہ جہاں 36 طلبہ نے 600 سے زآئد نمبرات حاصل کئے وہیں 106 طلبہ نے500 سے زآئد نمبرات،131 طلبہ نے 480 سے زآئد نمبرات، 179 طلبہ نے450سے زآئد نمبرات اور 207 طلبہ نے433 سے زآئد نمبرات حاصل کئے۔اس تقریب میں منیجنگ ڈآئرکٹر انور احمد،سینیئر ڈاکٹر محمد معظم حسین نے خطاب کیا اورطلبہ کو تہنیت پیش کی اس موقع پر ڈائرکٹرزمحمد غوث الدین ، محمدصادق علی نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button