تلنگانہ

ای ڈی کے سامنے حاضرہونے کیلئے کویتا نے مانگا وقت

حیدرآباد: بی آرایس رکن قانون ساز کونسل کویتا نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کو مکتوب روانہ کیا۔ انہوں نے مکتوب میں کہا کہ وہ 9 مارچ کو ای ڈی کی سماعت کیلئے حاضر ہونے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے استدعا کی کہ وہ اس ماہ کی 15 تاریخ کے بعد سماعت کے لیے حاضرہوں گی۔ کویتا نے وقت طلب کرتے ہوئے بتایا کہ کیونکہ اس مہینے کی 10 تاریخ کو دہلی کے جنتر منتر پرہڑتال کی جانے والی اوردیگراپائنٹمنس کی وجہہ سے وہ 9 مارچ کو حاضر نہیں ہوسکیں گی۔ ای ڈی نے کویتا کو 9 مارچ 2023 کو سماعت کیلئے حاضرہونے کی ہدایت دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button