نیشنل

نتیش کمار چیف منسٹر کے عہدہ سے مستعفی _ نتیش کمار کی بی جے پی سے ناراضگی کی یہ ہیں وجوہات

پٹنہ _ 9 اگست ( اردولیکس) بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ اکیلے ہی  راج بھون پہنچے اور گورنر پھگو چوہان سے ملاقات کی۔ بعد ازاں انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر کو پیش کیا۔

 

نتیش نے بی جے پی سے ناطہ توڑ کر این ڈی اے کو الوداع کہہ دیا ہے۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی اور  آر جے ڈی سربراہ تیجسوی یادو سے  نتیش کمار پہلے ہی رابطے میں ہیں۔ خبر ہے کہ نتیش کمار،  کانگریس اور آر جے ڈی کے ساتھ جے ڈی یو مخلوط حکومت بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

نتیش کو بی جے پی کو الوداع کہنے کی چار وجوہات

 

1. اسپیکر ونے کمار سنہا کو نہ ہٹایا جانا

بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے ونے کمار سنہا اس وقت بہار اسمبلی کے اسپیکر ہیں۔ چیف منسٹر نتیش کمار اسپیکر کے رویہ سے شدید ناراض تھے وہ اکثر حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہتے تھے ۔ کئی مواقع پر، انہوں نے قانون ساز اسمبلی میں ہی اسپیکر پر تنقید کی۔ نتیش طویل عرصے سے ونے کمار سنہا کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن بی جے پی قیادت نے اس پر زیادہ توجہ نہیں دی ہے۔ ونے کمار سنہا لکھی سرائے حلقہ سے بی جے پی ایم ایل اے کے طور پر کامیاب ہوئے تھے ۔

2. مرکزی کابینہ میں سے کسی ایک کو موقع دینا

نتیش ک۔ار کو یہ بات پسند نہیں آئی کہ جے ڈی یو سے صرف ایک شخص کو مرکزی کابینہ میں وزارت کا عہدہ دیا جائے۔ نتیش کو ان کی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی آر سی پی سنگھ، جنہیں وہ زیادہ پسند نہیں کرتے تھے، مرکزی وزیر کا عہدہ دیے جانے سے ناراض تھے۔ اسی لیے انہیں دوبارہ راجیہ سبھا کی رکنیت نہیں دی گئی۔ اس کی وجہ سے آر سی پی سنگھ مرکزی وزیر کے طور پر برقرار نہیں رہ سکے۔

3. بہار میں امیت شاہ کی بات سنی جاتی ہے، جے ڈی یو کے وزراء بھی شاہ کی باتیں سنتے ہیں۔

نتیش کو یہ پسند نہیں آیا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے الفاظ بہار میں ان کے مقابلے میں زیادہ قدر رکھتے  تھے۔ نتیش ناخوش تھے  کیونکہ جے ڈی یو کے وزراء بھی شاہ کو زیادہ ترجیح دے رہے تھے ۔

4. پارلیمنٹ کے انتخابات اسمبلی انتخابات ایک  ہی وقت میں نہیں کرائے گئے 

نتیش کو یہ بات پسند نہیں آئی کہ بی جے پی نے پارلیمانی انتخابات کے ساتھ بہار اسمبلی انتخابات کرانے کے ان کے مطالبے پر کان نہیں دھری۔ دراصل پارلیمانی انتخابات 2024 میں ہونے والے ہیں۔ بہار اسمبلی انتخابات 2025 میں ہوں گے۔ امیت شاہ نے بھی حال ہی میں واضح کیا ہے کہ وہ نتیش کی قیادت میں انتخابات میں جائیں گے۔ دراصل گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے جے ڈی یو سے زیادہ سیٹیں جیتی تھیں۔ بی جے پی کو 77 اور جے ڈی یو کو صرف 45 سیٹیں ملیں۔ تاہم، بی جے پی لیڈر نے نتیش کو چیف منسٹر بنا دیا۔

نتیش نے ماضی میں بھی این ڈی اے سے رشتہ توڑ لیا تھا  آر جے ڈی-کانگریس کے ساتھ مخلوط حکومت بھی بنی۔ اس کے بعد، انہوں نے دوبارہ یو ٹرن لیا اور بی جے پی کے ساتھ تعلقات ٹھیک کیے اور بہار میں این ڈی اے کی حکومت بنائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button