جرائم و حادثات

گلبرگہ کی لڑکی نے حیدرآباد میں کیبل بریج سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

حیدرآباد: ریاست کرناٹک کے گلبرگہ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے آج حیدرآباد میں خودکشی کرلی۔ 20 سالہ لڑکی جس کی شناخت پائل کے طور پر کی گئی ہے نےکیبل بریج سے درگم چیروو میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔

 

 

پولیس نے بتایا کہ گلبرگہ سے تعلق رکھنے والی پائل اپنی دوست کے ساتھ ڈی مارٹ آئی ہوئی تھی۔ وہاں سے وہ کیبل بریچ دیکھنے پہنچنے جہاں سے اس نے تالاب میں چھلانگ لگا دی۔ مقامی افراد نے یہ دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ درگم چیرو پٹرول پولیس، ڈی آرایف اور فائر ڈپارٹمنٹ کے حکام وہاں پہنچ گئے اور لڑکی کی نعش کو نکالنے کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔ خودکشی کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button