جرائم و حادثات

سلسلہ وار چین اسنیچنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار۔اے سی پی آرمور بسوا ریڈی کی پریس کانفرنس

آرمور : 10/ جون ( محمد سیف علی کی رپورٹ ) مورتاڈ، بالکنڈہ، آرمور اور لکشمن چندا پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں سلسلہ وار سونے کی چین چوری میں ملوث چار افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے تقریباً 11 لاکھ روپئے مالیتی 15.7 تولے طلائی زیورات اور ایک اسکوٹی ایک موٹر سائیکل ضبط کر لئے گئے۔

 

اے سی پی آرمور مسٹر بسوا ریڈی نے پیر کو آرمور سب ڈیویژن آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں تفصیلات کا انکشاف کیا۔ منچیریال ضلع کے پاتھوری ترون، عبدالساجد، ڈچ پلی کے بویار شنکر اور نظام آباد مرچی کمپاؤنڈ کے سائی کمار نے ایک گینگ بنایا۔ جو سلسلہ وار چین اسنیچنگ کے واقعات میں ملوث رہے ہیں۔ مورتاڈ پولیس کی جانب سے ڈونکل موضع کے قریب گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پولیس نے انہیں حراست میں لیا اور پوچھ گچھ کے بعد انہوں نے چین چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ اے سی پی نے بتایا کہ یہ سارقین 7 چین اسنیچنگ کے وارداتوں میں ملوث ہیں ان کے قبضے سے طلائی زیورات ضبط کر کے ریمانڈ پر دے دیا گیا ہے۔ اے سی پی نے کیس کو حل کرنے میں کلیدی رول ادا کرنے والے مورتاڈ ایس آئی انیل ریڈی، عملہ کے ارکان سریش، نارائنا اور نوین چندرا کی سراہنا کی۔

 

اس پریس کانفرنس میں بھیمگل سی آئی سرینواس نے شرکت کی۔ اے سی پی آرمور بسوا ریڈی نے آرمور ڈیویزن کی عوام سے اپیل کی کے بغیر نمبر پلیٹ بغیر دستاویزات کے گاڑیاں نہ چلائیں اگر آپکو بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑیاں چلانے والے یا غیر ضروری طور پر اجنبی افراد کے گھومنے پر کڑی نظر رکھتے ہوئے اسکی اطلاع پولیس کو دیں۔ کیونکہ ایسے ہی افراد چین اسنیچنگ اور دیگر سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button