مبارکباد

جناب محمد اشفاق راشد کو فروغ اردو کے زمرے میں کارنامہ حیات ایوارڈ

تلنگانہ اردو اکیڈیمی نے معروف قلمکار جناب محمد اشفاق راشد کو فروغ کے زمرے میں کارنامہ حیات ایوارڈ Life Time Achievement Award سے نوازا ہے ۔ یہ ایوارڈ رویندرا بھارتی آڈیٹوریم میں ہوم منسٹر جناب محمود علی کے ہاتھوں دیا گیا۔ یہ ایوارڈ ، توصیفی سند ، میمنٹو اور مبلغ پچاس ہزار روپیوں پر مشتمل ہے۔ اس موقع پر چیر من اردو اکیڈمی جناب مجیب احمد گلپوشی اور چیرمن مائناریٹی کمیشن نے شال پوشی کی۔

 

آپ۔کا تعلق حیدرآباد کے تعلیمی گھرانے سے ہے۔ آپ ماہر تعلیم شاعر و ادیب جناب محمد الیاس فاروقی شبنم صاحب گولڈ مڈلسٹ کے فرزند ہیں ۔ موصوف تلنگانہ ٹیچرس یونین ضلع حیدرآباد کے فعال و متحرک قائد ہے۔اردو اسکولس طلبہ و اساتذہ کے مسائل کے لے ہمہ تن گوش رہتے ہیں۔اساتذہ برادری میں قدر کی نگاہ سے ریکھے جاتے ہیں

 

۔ادبی’ تعلیمی’ سماجی و مذہبی موضوعات پر تقریبا تیس برس سے آپ کے مضامین اخبارات میں شائع ہوتے آرہے ہیں۔محکمہ۔تعلیمات کی جانب سے ضلعی سطح پر بسٹ ٹیچر جبکہ تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے ریاستی سطح پے بسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازے جاچکے ہیں۔موصوف اساتذہ کی نیشنل ایوارڈ سیلکشن کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

 

ایوارڈ کیےاعلان۔کے ساتھ ہی اساتذہ برادری میں مسرت کی لہر دوڈ گئ۔ جناب برہان الدین اویسی صاحب چیف ایڈیٹر روزنامہ” اعتماد” نے مبارکباد پیش کی۔ ایوارڈ تقریب کے موقع پر افراد خاندان کے علاوہ دوست و احباب اساتذہ برادری صحافتی برادری’ شعرا ادبا ‘ڈاکٹرس’ انجینئرس ‘محکمہ تعلیم کے اعلی افسران ‘ اساتذہ۔کی مختلف تنظیمیں اور طلبہ نے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

 

۔جناب محمد اشفاق راشد جاب محمد محمود حسین صاحب مرحوم موظف ٹیجر کے داماد ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button