جرائم و حادثات

کار کا ڈور بند ہو گیا، دم گھٹنے سے معصوم بچے کی موت۔ تلنگانہ کے کھمم ضلع میں واقعہ

کھمم: کھیل کے دوران کار کا ڈور بند ہونے کے نتیجے میں ایک کم عمر لڑکے کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ ضلع کھمم کے کامے پلی منڈل کے روکی تانڈہ میں پیش آیا۔

 

 

مقامی افراد کے مطابق جمعہ کے دن دو بھائی چار سالہ پارتھو اور تین سالہ ورشت دوپہر کے وقت اپنے رشتہ دار کے گھر گئے ہوئے تھے۔ گھر کے سامنے کھڑی ہوئی کار میں وہ کھیل رہے تھے کہ اچانک کار کا ڈور بند ہو گیا جس کے نتیجے میں پارتھو گار میں پھنس گیا

 

 

اور دم گھٹنے سے اس کی موت ہو گئی۔ مقامی افراد نے بچے کو کار میں پھنسا دیکھ کر دروازہ کھول کر اسے باہر نکالا اور ہاسپٹل منتقل کیا تب تک لڑکا دم توڑ چکا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button