انٹر نیشنل

سعودی وزارت حج سیزن کی تیاری کےلیے “فرضی مشق”

حیدرآباد ۔ کے این واصف

وزارت حج و عمرہ ایک حج سیزن کے اختتام پر اگلے سیزن کی تیاری شروع کردیتا ہے۔ اپنی تیاری کی امتحان بھی لیتی ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سال حج سیزن کی تیاری کےلیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ایئرپورٹس پر عازمین حج کے قافلوں کی آمد سے قبل فرضی مشق ( Mock Drill) کرے گی۔

وزارت حج و عمرہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’ فرضی مشق جدہ اسلامی بندرگاہ، جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کی جائے گی۔ علاوہ ازیں النوریہ اور الھجرۃ استقبالیہ مراکز،مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائشی عمارتوں اور ہوٹلوں میں بھی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزارت حج و عمرہ کا کہنا کہ ’فرضی مشق کے تحت عازمین حج کو چار پروازوں، ایک بحری جہاز اور پچاس بسوں کے ذریعے لایا جائے گا۔ پانچ مقامات سے عازمین کے قافلے روانہ ہوں گے دو استقبالیہ مراکز اور 20 ہوٹل اس تجربے کا حصہ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button