تلنگانہ

بی جے پی نے چیف الکٹورل آفیسرپراٹھائے سوال

حیدرآباد: منوگوڑ ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی کے درمیان بی جے پی نے چیف الکٹورل آفیسروکاس راج کے موقف پرسوال اٹھائے ہیں۔ پارٹی کے ریاستی صدربنڈی سنجئے نے نتائج کی اجرائی کے معاملہ میں وکاس راج کے رویہ پرشکوک وشبہات کا اظہارکیا ہے۔ بنڈی سنجئے نے کہا کہ ٹی آرایس کو برتی حاصل ہونے پرہرنتائج جاری کئے جارہے ہیں ورنہ نتائج اپ ڈیٹ نہیں کئے جارہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بی جے پی کو برتری حاصل ہونے پراس کا افشاء نہیں کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button