تلنگانہ

سابق چیف منسٹر اڈیشہ کے ساتھ 12 سابق ارکان اسمبلی اور 4 سابق ارکان پارلیمنٹ بی آر ایس پارٹی میں شامل

حیدرآباد _ 27 جنوری ( اردولیکس)  سابق چیف منسٹر اڈیشہ و بی جے پی لیڈر گریدھر گامنگ نے بی آر ایس شمولیت اختیار کرلی ۔ تلنگانہ بھون میں، گریدھر کو چیف منسٹر و صدر بی آر ایس چندرشیکھرراو نے پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔ گریدھر کے ساتھ 12 سابق ایم ایل اے اور چار سابق ایم پی نے بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ بی آر ایس میں شامل ہونے والوں میں ہیما گامنگ، جے رام پنگی، رام چندر ہنسدا، برنداون ماجھی، نبین نندا، رتھا داس، بھاگیرتھی سیٹھی اور مایدار جینا شامل ہیں

سابق چیف منسٹر اڈیشہ گریدھر گامنگ نے اس مہینے کی 25 تاریخ کو بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کے بیٹے ششیر گامنگ نے بھی بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا۔ 2015 میں انہوں نے کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی

گریدھر گامنگ نہ صرف اڈیشہ کی سیاست میں بلکہ قومی سیاست میں بھی منفرد پہنچان بنائی ۔ گامنگ ، جو ایک طویل سیاسی تجربہ رکھتے ہیں، اپنی آبائی ریاست سے 9 مرتبہ پارلیمنٹ کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ 1972 سے 2004 تک وہ بالترتیب کوراپٹ اور لکشمی پور سیٹوں سے لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ انہوں نے 17 فروری سے 6 دسمبر 1999 تک تقریباً 10 ماہ تک اڈیشہ کے چیف منسٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس کے بعد وہ 2015 میں کانگریس قیادت کے رویے کو پسند نہ کرتے ہوئے بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے اور دو دن قبل وہ بی جے پی چھوڑ دئے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button