تلنگانہ

یوم آزادی کے موقع پر تلنگانہ میں آر ٹی سی کا بمپر آفر، بس ٹکٹ پر بھاری چھوٹ۔ جانئیے تفصیلات

حیدرآباد: تلنگانہ آر ٹی سی نے مسافرین کے لیے بمپر آفر کا اعلان کیا ہے۔ یوم ازادی کے موقع پر مسافرین کے لیے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے اسپیشل آفر کا اعلان کیا ہے۔ سینیئر سٹیزنز کے ساتھ ساتھ شہر حیدرآباد میں عام مسافرین کے لیے ٹکٹ میں بھاری کمی کی گئی ہے۔

 

 

ریاست گیر سطح پر دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ قصبوں میں چلنے والی پلے ویلگو سرویس میں سفر کرنے والے سینیئر سٹیزنز یعنی بزرگوں کو ٹکٹ پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔اسی طرح شہر حیدرآباد میں 24 گھنٹوں تک چلنے والے مسافرین سے متعلق ٹی 24 ٹکٹ کو صرف 75 روپے میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

 

بچوں کے لیے ٹی 24 ٹکٹ کی قیمت 50 روپے ہوگی۔ اس مہینے کی 15 تاریخ کو یعنی یوم آزادی کے موقع پر صرف ایک ہی دن یہ رعایت رہے گی۔اس وقت عام مسافرین کے لیے ٹی 24 ٹکٹ کی قیمت 120 روپے خواتین اور سینیئر سٹیزنز کے لیے 100 روپے ہے جبکہ 12 سال سے کم عمر بچوں کے لیے یہ ٹکٹ 80 روپے میں دستیاب ہے۔

 

 

یوم آزادی کے موقع پر ٹی 24 ٹکٹ تمام مسافرین کے لیے 75 روپے میں دستیاب رہے گا جبکہ یہ بچوں کے لیے 50 روپے میں جاری کیا جائے گا اور ریاست میں پلے ویلگو بسوں میں 60 سال سے زائد عمر کے سینیئر سٹیزنز کو ایک دن ٹکٹ پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button