نیشنل

علامہ اقبال کی مشہور نظم ” لپ پہ آتی ہے بن کے تمنا میری ” پر اعتراض _ سرکاری اسکول کے پرنسپل معطل اور مقدمہ درج

حیدرآباد _ 23 دسمبر ( اردولیکس) ہندوستان کے اردو اسکولوں میں برسوں سے پڑھی جانے والی علامہ اقبال کی نظم ” لپ پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری ” پر بھی اب فرقہ پرست تنظیموں کو اعتراض ہونے لگا ۔ اسی طرح کے ایک واقعہ میں اتر پردیش کے بریلی ضلع میں ایک سرکاری اسکول کے مسلم  پرنسپل کو ریاست کے محکمہ تعلیم نے معطل کر دیا ہے جب مبینہ طور پر دائیں بازو کے گروپوں کی جانب سے بچوں کے گائے جانے والے دعائیہ نظم  کے بارے میں پولیس سے شکایت کی گئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

پرنسپل کی یہ معطلی صبح کی اسمبلی میں اسکولوں میں پڑھائی جانے والی مقبول دعا "لیب پر آتی ہے دعا بنکے تمنا میری” نظم کے بچوں کی ایک ویڈیو کلپ کے بڑے پیمانے پر وائرل ہونے نے کے بعد عمل میں آئی۔

وشوا ہندو پریشد نے اس پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ اسے مدرسہ کی نماز قرار دیتے ہوئے تنظیم نے کہا کہ ہندو اکثریتی علاقے کے اسکول میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی جارہی ہے، مذہب کی تبدیلی کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

ساتھ ہی یہ شکایت ملنے پر عہدیدار بھی جلد بازی میں سرگرم ہوگئے۔ اور پرنسپل ناہید صدیقی اور شکشا مترا وزیرالدین کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور ماحول خراب کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی۔

 

بیسک ایجوکیشن آفیسر ونے کمار نے پرنسپل کو معطل کر دیا اور شکشمترا کے خلاف انکوائری شروع کر دی۔ ویڈیو فرید پور کے محلہ پاڑہ میں واقع کملا نہرو پری سیکنڈری اسکول کی ہے۔ اس میں تین درجن سے زائد بچے نماز پڑھ رہے ہیں۔

کلپ میں وہ حصہ دکھایا گیا ہے جہاں بچوں کو "میرے اللہ برائی سے بچانا مجھ کو” کی سطریں گاتے ہوئے سنا جاتا سکتاہے۔پولیس نے کہا کہ انہوں نے مقدمہ درج کیا کیونکہ نماز سرکاری اسکولوں کے روزانہ کے شیڈول کا حصہ نہیں ہے اور اس کا تعلق "مذہب کے ساتھ” ہے۔علاقے کے ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ نماز منظور شدہ فہرست کا حصہ نہیں تھی اور ایک کمیونٹی سے متعلق تھی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button