جنرل نیوز

وائس آف میڈیا جرنلسٹ یونین تلنگانہ کے وفد نے صحافیوں کے مسائل پر ڈی پی آر او کو یادداشت حوالے کی

عادل آباد۔5/ستمبر(اردو لیکس)وائس آف میڈیا جرنلسٹ یونین تلنگانہ کے صدر سندیش بھاردواج نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کی تکمیل تک تحریک جاری رہے گی۔ انہوں نے منگل کے روز عادل اباد وائس اف میڈیا کے اراکین ٹی رویندر، محمد شفیع، آشیش اگر وال اور جی منوج کے ہمراہ ضلع عادل آباد تعلقات عامہ آفیسر وشنو کمار سے مُلاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یاداشت پیش کی ۔۔

 

بعد میں سندیش بھاردواج نے تمام ریاستی حکومتوں اور ریاستی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انفارمیشن کے ذریعہ ملک بھر میں صحافیوں کے مختلف مطالبات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ 5 ستمبر 2023 کو ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج کے طور پر تمام وزرائے اعلیٰ، نائب وزرائے اعلیٰ، ریاستی محکمہ اطلاعات کے وزراء اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسٹیٹ انفارمیشن اینڈ سول ریلیشنز کے ڈائریکٹر جنرل سے صحافیوں کے مطالبات تسلیم کرنے کی درخواست دی گئی۔

 

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے صحافیوں کے زیر التواء مطالبات کے حوالے سے ہم کئی بار ’وائس آف میڈیا‘ کے ذریعے احتجاجی مظاہرے کر چکے ہیں لیکن مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے صحافیوں کے مطالبات کی منظوری تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔ قومی صدر سندیپ کالے کی قیادت میں ‘وائس آف میڈیا’ ملک بھر میں احتجاج کر رہا ہے اور ان مطالبات کو آگے لے کر جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام ریاستوں، تمام اضلاع اور تمام تحصیلوں میں دھرنا تحریک منظم کی جائے گی۔

 

انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت اور انتظامیہ صحافیوں کے مطالبات پر غور کرے گی اور ان مطالبات کو پورا کرنے پر زور دے گی۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے اہم مسائل جیسے ایکریڈیشن کارڈ، لینڈ ٹائٹ پلاٹ، لائف انشورنس، ہیلتھ کارڈ وغیرہ کو حل کر نے اور انہیں ضلع کلکٹر کی توجہ دلانے کی ضلع تعلقات عامہ آفیسر سے سے درخواست کی جس پر انہوں نے تیقن دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button