جنرل نیوز

کم عمر باکسر محمد شائب کو میڈیا اکیڈمی چیرمین کے سرینواس ریڈی کے ہاتھوں باکسنگ کٹ کا تحفہ

کویتا ریڈی ہیلت فاؤنڈیشن نظام آباد کی جانب سے محمد شائب کی حوصلہ افزائی

نظام آباد:27/مئی (اردو لیکس) نظام آباد شہر کا تاریخی قدیم محلہ پھولانگ جو باکسنگ کی دنیا میں عالمی طورپر شہرت حاصل کیا ہے۔ پھولانگ نظام آباد سے وابستہ عالمی باکسنگ چمپئن گولڈن گرل نکہت زرین اور محمد احتشام الدین، محمد حسام الدین نے باکسنگ کوچ استاد محمد صمصام الدین کے زیر نگرانی باکسنگ کی تربیت حاصل کرتے ہوئے قومی و بین الاقوامی سطح پر عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گولڈ و سلور میڈل حاصل کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کیا۔

 

پھولانگ نظام آباد سے ہی ایک کم عمر ساتویں جماعت میں کامیاب 13سالہ لڑکا محمد شائب ولد محمد فاروق نے 35تا 37وزنی باکسنگ مقابلوں میں اپنی قابلیت و صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرکے سب کو حیرت زدہ و چونکادیا۔ محمد شائب نے جاریہ سال 3rdسب جونیئر اینڈ گرلز باکسنگ چمپئن شپ 2024ء بتاریخ 21تا 22/فروری 2024ء میں حصہ لیتے ہوئے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی طرف متوجہ کیا۔

 

اس سے قبل محمد شائب نے سال گذشتہ 5تا8/جنوری 2023ء میونسپل گراؤنڈ قطب اللہ پور حیدرآباد تلنگانہ میں اسوسی ایشن فار انڈین اسپورٹس فار آل باکسنگ مقابلوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے باکسنگ کے میدان میں آگے بڑھنے لگے۔ پھولانگ نظام آباد سے وابستہ اس کم عمر باکسر محمد شائب کی بہترین صلاحیتوں و مظاہروں پر کامیابی حاصل کرنے کے پیش نظر کویتا ریڈی ہیلت فاؤنڈیشن نظام آباد کی جانب سے محمد شائب کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تلنگانہ میڈیا اکیڈمی چیرمین و قومی صدر انڈین جرنلسٹ یونین مسٹر کے سرینواس ریڈی کے ہاتھوں 5ہزار روپئے مالیتی باکسنگ کٹ کا بطور اعزاز تحفہ عطا کیا

 

۔ اس موقع پر کویتا ریڈی ہیلت فاؤنڈیشن نظام آبادچیرپرسن ڈاکٹر کویتا ریڈی، ڈاکٹر رویندر ریڈی، سابقہ چیرمین ساہتیا تلگو اکیڈمی، نندنی سدا ریڈی، تلنگانہ اردو اکیڈمی چیرمین طاہر بن حمدان، ریاستی کونسل ممبر بوببلی نرسیا، نظام آباد پریس کلب سکریٹری شیکھر، باکسر محمد شائب کے والد محمد فاروق بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button