تلنگانہ

18 تاریخ کو منعقدہ بی آر ایس کے جلسے عام کی تمام تر تیاریاں مکمل

18 جنوری کو ٹی آر ایس قومی پارٹی میں تبدیل ہونے کے بعد پہلا بھاری عظیم الشان جلسہ عام بی آر ایس کا کھمم شہر میں منعقد ھورھا ہے جس کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار کے ہمراہ انچارج جلسہ ریاستی وزیر صحت ہریش راؤ کھمم رکن پارلیمنٹ نامہ ناگیشور راؤ کھمم ضلع بی آر ایس صدر و قانون ساز اسمبلی تاتا مدھو رکن راجہ سبھا ودی راجو روی چندرا راجہ سبھا فلور لیڈر کیشوراؤ دیگر ریاستی وزراء نے جلسہ گاہ پہنچکر تمام انتظامات کا جائزہ لیا

 

اس موقع پر ہریش راؤ نے پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی انتظامات میں کسی قسم کا نقص نہ رہے اس جلسہ عام میں عوام کی سہولت کے لئے ایک ہزار والنٹرس کو تعناد کیا گیا اور پارکنگ کے لیے بھی کئ اکر اراضی مختص کی گئی جلسہ میں شرکت عوام کی سہولت کے لئے پانی اور برقی کا معقول نظم کیاگیا سیکورٹی کا سخت ترین بندوبست کیا گیا ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بھی پاس جاری کیے گئے اس جلسہ عام میں پانچ لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے تین ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے علاوہ ملک کے نامور سیاسی قائدین بھی جلسہ عام میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کر رہے ہے ریاستی وزیر اعلی و صدر بی آر ایس پارٹی کے سی آر 18 جنوری کو کھمم میں جدید تعمیر شدہ کلکٹریٹ آفس کے عمارت کا افتتاح انجام دیں گے

 

آنکھوں کی روشنی اسکیم کا افتتاح انجام دیں نے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کریں گے یہ ذکر یہاں بے محل نہ ہو گا کہ بی آر ایس کے جلسے عام کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیاگیا اور پیسوں کو پانی کی طرح بہایا گیا کھمم شھر اور ضلع بھر کو گلابی رنگ سے سجادیا گیا اور تلگو انگلش اخبارات کو بی آر ایس کے پہلے جلسہ عام کی مناسبت سے کھمم سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار نے لاکھوں روپے کے اشتھارات دیے گئے مگر افسوس کے اردو اخبارات کو مکمل نظر انداز کر دیا گیا ریاستی وزیر اعلی ہمیشہ اردو کے فروغ اور ترقی کی بات کرتے ہے مگر افسوس کہ تعصب کی بناء پر ایک اشتھار بھی اردو اخبار کو نہیں دیاگیا

 

اس جلسہ عام کے سلسلے میں گزشتہ ایک ہفتے سے ہر خبر شائع ہورہی ہے اس کے باوجود اردو اخبارات اور اردو صحافیوں سے تعصب کھلا طور پر نظر آتا ہے منور رانا نے بہت خوب کہا ہر ایک آواز اب اردو کو فریادی بتاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔ مگر پربھی یہ پگلی خود کو شہزادی بتاتی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button