انٹر نیشنل

امسال ایام حج میں موسم انتہائی گرم رہنے کی توقع

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے سی ای او ایمن غلام نے منگل کو پریس بریفنگ میں اس سال ایام حج کے دوران متوقع موسمی حالات کے بار ے میں بتایا ہے۔الاخباریہ کے مطابق انہوں نے کہا اس سال ایام حج میں مشاعر مقدسہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 سے 48 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

 

حج مقامات پر دن کے وقت موسم تیزہواوں کے ساتھ انتہائی گرم رہنے کی توقع ہے جس سے کھلےعلاقوں اور شاہراہوں پر گرد وغبار اور ریت کے طوفان بھی آسکتے ہیں۔ ہوا کی رفتار دس سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کے تک رہنے کا امکان ہے۔علاوہ ازیں قومی موسمیاتی مرکز کے ڈائریکٹر ارجان زمرق نے کہا ہے کہ آئندہ سال موسم گرما کا آخری حج سیزن ہوگا۔
اس کے بعد آٹھ سال حج سیزن موسم بہار میں بعد ازاں آٹھ سال حج سیزن موسم سرما میں آئے گا۔

 

درین اثناء سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات کے جنرل سپروائزر عبدالعزیز الحربی نے کہا ہے کہ حج سیزن کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔سبق کے مطابق مکہ مکرمہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے موسمیات کے جنرل سپروائزر نے مزید کہا کہ اس سال حج ایام کے دوران مشاعر مقدسہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بارش کا امکان 50 سے 60 فیصد ہو سکتا ہے

 

موسمی حالات سے باخبررہنے کے لیے قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے مشاعر مقدسہ کے محتلف مقامات پر جدید ترین اور حساس راڈار سسٹم نصب کیے گئے ہیں جن میں متحرک راڈار بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button