جنرل نیوز

ناظم تعلیمات دارالعلوم سعیدیہ نظام آباد مفتی عبد الماجد قاسمی کی نگرانی میں سمر کیمپ کے طلباء کے امتحانات 

نظام آباد 31/‌مئ(اردو لیکس) موسم گرما کے پیش نظر اسکولوں کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شہر کی مختلف مساجد و مدارس نیز دینی تنظیموں کی جانب سے گرمائی تعلیم کا عمدہ انتظام کیا گیا دارالعلوم سعیدیہ نظام آباد کی جانب سے تیارکردہ دینیات کا نصاب تقریباً شہر کے ہرمکتب میں داخل درس کیا گیا

 

جس میں عقائد وسیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر مشتمل سوالات وجوابات طلباء وطالبات کو حفظ یاددلانے گے اسی کی ایک کڑی مسجد آمنہ بلقیس میں آج مفتی عبد الماجد وحافظ عبد الملک مفتی شیخ محمود قاسمی مولانا ثناءاللہ ودیگر علماء کرام کی ایک ٹیم نے طلباء کا تعلیمی جائزہ لیتے ہوے خوشی کا اظہار کیا مفتی شیخ مبین قاسمی امام وخطیب مسجد ہذا مولانا حفیظ علی قمر قاسمی وحافظ عبد القدیر نے اپنی کافی اچھی محنت کے ذریعہ طلباء وطالبات کو تجوید سےواقف کرانے میں کامیاب رہے متولیان مسجد شیخ جاوید سیٹھ شیخ متین شیخ مجیب شیخ ساجد

 

کے دینی جذبہ کو سراہتے ہوئے طلباء کے اچھے مظاہرے پران کی ستائش کی ان شاء اللہ بروز اتوار 2/جون کو دارالعلوم سعیدیہ کے تمام ذمہ داران کی موجودگی میں انعامی جلسہ کا انعقاد عمل میں آے گا جس کی صدارت مولانا سید عابد قاسمی ناظم مدرسہ قاسم العلوم فرمائیں گے مولانا عبد القیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء امام وخطیب مسجد اسلامیہ وخادم دارالعلوم سعیدیہ نے متولیان مسجد واساتذہ کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوے عوام الناس سے خواہش کی کہ وہ اپنے بچوں کی دینی تعلیم وتربیت ہمیشہ فکرکرتے رہیں اور مکاتب ومدارس نیز علماء کرام وائمہ عظام کی خدمات سے فایدہ اٹھاتے رہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button