تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیر تارک راماراو کی سابق صدر پردیش کانگریس پونالہ لکشمیا سے ملاقات _ بی آر ایس پارٹی میں شامل ہونے کی دی دعوت

حیدرآباد _ 14 اکتوبر ( اردولیکس) کانگریس کے سابق ریاستی صدر پونالہ لکشمیا کو بی آر ایس پارٹی کے کارگزار صدر اور وزیر تارک راماراو نے بی آر ایس پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی ۔ تارک راماراو نے آج پارٹی قائدین دانم ناگیندر، سیدی ریڈی اور سینئر لیڈر داسوجو شراون کے ساتھ مل کر آج دوپہر پونالہ کے گھر گئے۔ جنھوں نے کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے

تارک راماراو سے ملاقات کے بعد پونالہ لکشمیا نے کہا کہ وہ اتوار کو چیف منسٹر چندرشیکھرراو سے ملاقات کرنے والے ہیں اس کے بعد بی آر ایس پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کریں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button