نیشنل

دہلی سے بنگلورکیلئے ٹیک آف کے وقت طیارہ کے انجن میں لگی آگ

نئی دہلی: قومی دارالحکومت نئی دہلی میں انڈیگو کا ایک طیارہ حادثہ کا شکارہونے سے محفوظ رہ گیا ۔ دہلی سے بنگلور جانے والی پرواز کے انجن میں ٹیک آف سے پہلے آگ لگ گئی۔ انجن میں آگ لگنے کی اطلاع کے بعد پائلٹ نے ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔ مسافروں اور عملے کے ارکان کو فوری طور پر طیارے سے نیچے اتار لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار تمام افراد محفوظ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انڈیگو ایئر لائن کی فلائٹ نے 6E-2131 جمعہ کی رات 177 مسافروں کے ساتھ دہلی سے بنگلور کیلئے اڑان بھری لیکن رن وے پر ٹیک آف کرتے وقت انجن میں آگ لگ گئی جہاز میں بیٹھے مسافرکھڑکیوں سے یہ منظردیکھ کر خوفزدہ ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button