جرائم و حادثات

جگتیال شہر میں دو موٹر بائیکس کے تصادم میں محمد شاکر نامی نوجوان جاں بحق

جگتیال _ 13 اکتوبر ( اردولیکس) جگتیال شہر میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔جس کی شناخت شہر کے محلہ  پرانی پیٹ کے محمد شاکر کی حیثیت سے ہوئی ہے یہ حادثہ چہارشنبہ کی رات پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق محمد شاکر کسی کام سے گھر سے باہر نکلے تھے اور گھر واپسی کے دوران جگتیال کے بیٹ بازار چوراہے پر ایک موٹر بائیک نے ان کی بائیک کو ٹکر دے دی۔جس کے نتیجہ میں محمد شاکر کی موت ہوگئی۔جبکہ اس حادثہ میں مزید دو افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اسے بہتر علاج کے لئے کریم نگر کے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button