ایجوکیشن

چیرمین شاہین گروپ ڈاکٹر عبدالقدیر کا سکسس انٹرنیشنل اسکول کا دورہ

ریاض ۔ کے این واصف

ہندوستان کا معروف تعلیمی ادارہ “شاہین گروپ آف انسٹیٹوشن”کے چیرمین ڈاکٹر عبدالقدیر نے “سکسس انٹرنیشنل اسکول ریاض” کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر ان دنون سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔

 

سکسس اسکول مین آمد پر اسکول کے پارٹنر عبدالعزیز المھیدب اور منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر سید این مسعود نے ڈاکٹر قدیر اور ان کے ہمراہ وفد کا خیرمقدم کیا اور اسکول کا تفصیلی دورہ کروایا اسکول کی سرگرمیون سے واقف کرایا۔

 

ڈاکٹر قدیر نے دورے کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے سکسس انٹرنیشنل اسکول کے تعلیمی معیار اور اس تعلیمی سرگرمیون کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ شاہین گروپ سکسس انٹرنیشنل اسکول ریاض کے ساتھ جڑ کر ہر طرح کا تعاون کرکے مسرت محسوس کرے گا۔

 

کامیاب بزنس مین ڈاکٹر سید این مسعود کا تعلق شہر حیدرآباد سے ہے۔ وہ کوئی 45 سال اس سعودی عرب مین مقیم ہین۔ سکسس انٹرنیشنل اسکول ریاض ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جس نے بڑی تیزی سے ترقی کی اور ایک مختصر عرصہ میں اپنا ایک ذاتی وسیع و عریض کیمپس تعمیر کیا۔

 

طلباء و طالبات کے لئے تعمیر کردہ اس عمارت میں تین ہزار سے زائد طلباء کی گنجائش ہے۔ اس اسکول میں فی الحال ۲۳ ممالک سے تعلق رکھنے والے طلباء زیر تعلیم ہیں۔ یہ اسکول شہر ریاض کے خانگی اسکولز مین تعلیمی معیار کے اعتبار سے ایک اعلی مقام رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button