تلنگانہ

چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی گاڑی کی تلاشی

کتہ گوڑم _ 5 نومبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی گاڑی کی بھی الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے پولیس کے تعاون سے تلاشی لی۔ اس کے علاوہ چیف منسٹر کے قافلے میں شامل دیگر گاڑیوں کی بھی تلاشی لی گئی ۔ چیف منسٹر چندرشیکھرراو آج کتہ گوڑم اور کھمم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے پرگتی بھون سے خصوصی گاڑی میں روزانہ ہوئے تھے

 

کتہ گوڑم میں خطاب کے بعد چیف منسٹر کھمم کے لئے روانہ ہوئے تھے کہ درمیان میں الیکشن کمیشن عہدیداروں اور پولیس نے چیف منسٹر کے قافلے کو روک کر تلاشی لی۔ انتخابات میں سیاسی جماعتوں کی گاڑیوں کی تلاشی مہم کے ایک حصے کے طور پر، الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے انتخابات کے لئے خصوصی طور پر تیار کی گئی پرگتی پتھم گاڑی کی تلاشی لی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button