نیشنل

اندور میں مندر کے کنویں گرنے کے واقعہ میں 13 لوگوں کی موت _ رام نومی کے موقع پر پیش آیا واقعہ

نئی دہلی  _30 مارچ ( اردولیکس ) مدھیہ پردیش کے اندور کی مندر میں سری رام نومی تقریب کے موقع پر پیش آنے حادثے میں اب تک 13 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں

میڈیا اطلاعات کے مطابق رام نومی کے موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں نے اندور کے پٹیل نگر میں شری بیلیشور مہادیو جھولی لال مندر میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی ۔ اسی دوران مندر کے کنویں کی چھت گرنے سے 25 سے زیادہ لوگ اس میں گر گئے۔ اب تک بہت سے لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین رو رو کر بری حالت میں ہیں۔ ایک خاتون اور ایک بچے سمیت 19 افراد کو  کنویں سے نکال لیا گیا ہے۔ دوسروں کے لیے آکسیجن فراہم کر دی گئی ہے۔ حادثے کے بعد لوگوں میں کافی غصہ ہے۔

 

کارپوریشن حکام کے مطابق کنواں 40 فٹ گہرا ہے، اس پر لوہے کا جال بچھائی گئی تھی ۔ اس لوہے کی جالی پر ہی سلیب لگا کر بنایا گیا تھا۔ ہون کے دوران  کنویں کی چھت پر زیادہ لوگوں کی موجودگی کی وجہ سے جالی ٹوٹ گئی اور حادثہ پیش آیا۔ اندور کے ضلع کلکٹر الیاراجا ٹی نے کہا کہ حادثے کا شکار دوسرے لوگوں کو بھی بچایا جائے گا ہماری توجہ سب سے پہلے امدادی کارروائیوں پر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button