جنرل نیوز

دفتر ایکتا ٹیکسی ڈرائیور عادل آباد کے دفتر پر پرچم کشائی تقریب کا انعقاد ۔

عادل آباد۔26/جنوری(اردو لیکس)ایکتا ٹیکسی ڈرائیورس اینڈ اونرس یونین عادل آباد کے آفیس میں 74 ویں یوم جمہوریہ کا عظیم الشان انعقاد عمل میں لایا گیا۔اور نہایت جوش و خروش سے جشن یوم جمہوریہ تقریب منائی گئی۔یوم جمہوریہ تقریب میں ڈاکٹر سرینواس پپلا ڈپٹی ٹرانسپورٹ کمشنر نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔انہوں نے اس موقع پر مہاتما گاندھی اور ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی تصاویر پر گلُ ہائے عقیدت نچھاور کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا اور قومی پرچم کشائی انجام دی۔قبل ازاں ایم ڈی الیاس احمد نے ایکتا ٹیکسی ڈرائیورس اینڈ اونرس یونین عادل آباد کی جانب سے ڈاکٹر سرینواس پپلا ڈپٹی ٹرانسپورٹ کمشنر کی شال پوشی اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے پرتباک استقبال کیا۔اس موقع پر صدر ایم ڈی الیاس احمد ایکتا ٹیکسی ڈرائیورس اینڈ اونرس یونین عادل آباد، نائب صدرشیخ اقبال،رشید خان جنرل سکریٹری،محمد اسد،شیخ وسیم احمد،شیخ کلیم،محمد عابد،محمد قیوم علی،اجو،شیخ ضمیر احمد،شیخ آصف،شیخ شبیر،محمد ارمان،منوج کمار،شبیر خان کے علاوہ دیگر اراکین موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button