انٹر نیشنل

مناسک حج کا آغاز _ 25 لاکھ سے زائد عازمین منی پہنچ گئے ، کل حج کا اہم رکن وقوف عرفات

جدہ _ 26 جون ( اردولیکس) لاکھوں مسلمان مناسک حج کے پہلے دن خیموں کے شہر منی میں جمع ہوئے۔ عبادتیں کیں۔ دعائیں مانگیں۔ احرام باندھے ہوئے یہ مسلمان اپنے عظیم اجتماع کے ذریعہ انسانی برابری کا عظیم منظر پیش کررہے تھے۔

 

اتوار کی شام عازمین حج کے قافلے منی کی طرف روانہ ہونے لگے اور پیر کی صبح تک 25 لاکھ سے زیادہ مسلمان منی میں جمع پہنچ گئے ۔ جس کے ساتھ حج  2023 کا آغاز ہوا۔ یہ تاریخ کا سب سے بڑا حج بتایا جارہا ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے پچھلے تین سال کسی نہ کسی نہ پابندیوں کے تحت حج ادا کیا گیا لیکن تین سال بعد پہلی مرتبہ کسی بھی پابندی کے بغیر حج ہورہا ہے۔

 

منی مکہ سے 5 کیلو میٹر دور خیموں کا ایک شہر ہے۔ اس کے قریب ہی جبل رحمت ہے جہاں سے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا آخری خطبہ دیا تھا جسے حجۃ الوداع کا خطبہ کہا جاتا ہے۔

منگل کو حج کے سب سے بڑے رکن وقوف عرفات کے ساتھ ان لاکھوں مسلمانوں کو حج کی خوش نصیبی حاصل ہوگی۔ اسی دن مسجد نمرہ سے خطبہ حج دیا جائے گا۔ عازمین حج  پیر کی رات عبادتیں کرتے ہوئے منی میں گزاریں گے۔ اس کے بعد وہ منگل کی صبح میدان عرفات کی طرف چل پڑیں گے۔ عازمین حج عرفات میں گڑگڑاکر اپنے گناہوں کی معافی اور اللہ رب العزت سے رحمت کے لئے دعائیں کریں گے۔ حاجی منگل کو مسجد نمرہ میں ظہر کی نماز ادا کریں گے۔

 

منگل یعنی 9 ذی الحج کی شام وقوف عرفات کے بعد حاجی مزدلفہ جائیں گے اور شیطان کی علامتوں کو کنکریاں مارنے کے لئے کنکر جمع کریں گے۔ مزدلفہ عرفات اور منی کے درمیان واقع ہے۔ وقوف عرفات کے بعد حاجی مزدلفہ میں رات گزاریں گے۔ وہاں بھی خصوصی عبادتیں کی جائیں گی۔ اس کے بعد منی میں شیطان کی علامتوں کو کنکریاں ماری جائیں گی جسے رمی جمار کہا جاتا ہے۔ جمرات میں شیطان کی علامتوں کو کنکر مارنے کے بعد حاجی طواف وداع کے لئے کعبۃ اللہ جائیں گے۔ 10 ذی الحج اور 12 ذی الحج کے درمیان یہ مناسک ادا کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button