جرائم و حادثات

نظام آباد کے پرکٹ میں خانگی بس ، لاری سے ٹکرا گئی _ 15 افراد شدید زخمی

نظام آباد _ 17 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے  آرمور ٹاؤن کے مضافات پرکٹ میں سڑک حادثہ پیش آیا۔ جس میں 15 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ نیشنل ہائی وے نمبر 44 پر ایک خانگی ٹراویل بس  ، ٹھیری ہوئی لاری سے ٹکرا گئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بس رائچور سے حیدرآباد جا رہی تھی جس میں 38 مسافر سوار تھے۔

 

اس حادثے میں 15 افراد شدید زخمی جبکہ دیگر معمولی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو نظام آباد کے ضلع ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے اور ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شدید زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے۔ سی آئی سریش بابو نے بتایا کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کر ڈرائیور نیند کی حالت میں بس چلا رہا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button