تلنگانہ

بی جے پی قائدین کو آئی فون استعمال کرنے بنڈی سنجے کا مشورہ

حیدرآباد _ 17 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ بی جے پی کے  صدر بنڈی سنجے نے پارٹی قائدین کو آئی فون استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انھوں نے ٹی آر ایس حکومت پر بی جے پی قائدین کے فون ٹیپ کرنے کا الزام لگایا ہے۔بی جے پی کے دفتر میں منعقدہ پارٹی کی کور کمیٹی میٹنگ میں انہوں نے مشورہ دیا کہ تمام بی جے پی قائدین کو اپنے پرانے فون کے بجائے نئے آئی فون استعمال کرنے چاہئیں۔کیونکہ آئی فون کے استعمال سے فون ٹیپنگ کا خطرہ نہیں رہتا ۔

 

انھوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت بی جے پی قائدین اور کارکنوں کے ساتھ انتہائی غلط رویہ اختیار کررہی ہے۔بنڈی سنجے نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت بی جے پی کی تمام سرگرمیوں کو ہمارے پارٹی قائدین سے پہلے جان رہی ہے۔حکومت پر ہماری پوری نظر ہے اس لئے ہمیں پوری طرح چوکس رہنے کی ضرورت ہے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button