جنرل نیوز

عادل آباد ۔ عبدالعتیق پرنسپل نونہال اردو ہائی اسکول "مثالی استاد”حضرت مصعب بن عمیر رض”ایوارڈ”سے سرفراز

عادل آباد ۔ خادمین امت سوسائٹی ناندیڑ مہاراشٹر کی جانب سے ضلع عادل آباد کے نونہال اردو ہائی اسکول پرنسپل عبدالعتیق سر کو "مثالی استاد حضرت مصعب بن عمیر ایوارڈ” سے نوازا گیا۔خادمین امت سوسائٹی ناندیڑ مہاراشٹر کے زیر اہتمام انور گارڈن فنکشن ہال ناندیڑ میں منعقد 16ویں سیرت پروگرام و مرکزی جلسہ سیرت النبی ﷺ میں مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والے احباب کو اعزاز سے نوازا گیا۔اس موقع پر ضلع عادل آباد میں پچھلے تقریباً 22 سالوں سے پیشہ تدریس میں اپنی بے مثال خدمات انجام دے رہے نونہال اردو ہائی اسکول پرنسپل عبدالعتیق سر کو مولانا محمد اسمعیل صاحب لاتور،سینئیر ایڈوکیٹ ناندیڑ عبدالرحمن صدیقی اور مفتی الیاس احمد حامد قاسمی کے ہاتھوں مثالی استاد حضرت مصعب بن عمیر ایوارڈ و توصیفی سند سے نوازا گیا۔نونہال اردو ہائی اسکول پرنسپل عبدالعتیق سر تقریباً 22 سالوں سے ضلع عادل آباد میں نئی نسل کی تعمیر و ترقی،معاشرے کی فلاح و بہبود،جذبہ انسانیت کی نشوونما اور افراد کی تربیت سازی،تعمیر انسانیت اور علمی ارتقاء میں استاد کی ذمہ داری بحسن وخوبی انجام دے رہے ہیں۔عبدالعتیق سر کو ایوارڈ حاصل ہونے پر اساتذہ،صحافیوں،سیاسی و سماجی شخصیات دوست و احباب اور رشتہ دروں نے خوب دعاؤں سے نوازا اور مزید نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔عبدالعتیق سر نے اعزاز سے نوازنے پر خادمین امت سوسائٹی ناندیڑ،اور مبارک باد پیش کرنے اور ہمت افزائی کرنے والوں کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔اس اعزاز تقریب میں صحافی حافظ خضر احمد یافعی،صحافی عمیم شریف،سماجی کارکن حافظ عارف خان اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button