جنرل نیوز

نرمل ۔دبنگ صحافت کے کیلنڈر 2023 کی رسم اجراء تقریب

نرمل:03/ڈسمبر.متحدہ ضلع عادل آباد کا پہلا اردو روزنامہ روزنامہ دبنگ صحافت کے کیلنڈر 2023 کی رسم اجراء تقریب کا اہتمام بلیو اسٹار انگلش میڈیم ہائی اسکول میں کیا گیا ،یہ پر اثر تقریب رشید عالم الحفیظی چیف ایڈیٹر روزنامہ دبنگ صحافت کی صدارت میں منعقد ہوئی، مہمان خصوصی کی حیثیت سے صدر نشین بلدیہ نرمل جی ایشور ،سابقہ صدر نشین بلدیہ و صدر مجلس عظیم بن یحیی، توحید الدین رفو کونسلر،صدر جمعیۃ علماء ہند مفتی سید کلیم الدین قاسمی، جنرل سیکریٹری جمیعت علماءنرمل مفتی عبدالعلیم فیصل قاسمی، مفتی ندیم علی قاسمی ،افتخار الدین انصاری سیکرٹری الانصار ایجوکیشنل سوسائٹی نرمل، سید حیدرکنوینرضلع نرمل عام آدمی پارٹی، سید صادق احمد جنرل سیکریٹری ملت فاؤنڈیشن ،طیب بن صلاح صدر نشین اسکول مینجمنٹ کمیٹی نے شرکت کی ۔ جبکہ تقریب کا اہتمام سید مجیب قادری پرنسپل بلیو اسٹار ہائی اسکول کی نگرانی میں انجام پایا ۔غفور خان ۔مشتاق خان ۔علی پاشاہ قادری ،محمد رضوان احمد،احمد امتیاز علی ،محمد آصف ۔محمد ذیشان سید کاشف قادری نے انتظامات کو قطعیت دی ۔ اس موقع پر مفتی سید کلیم الدین قاسمی صدر جمعیت علماء نے اپنے خطاب میں اردو کیلئے روزنامہ دبنگ صحافت کی متحدہ عادل آباد میں خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس دور میں اردو کی خدمات جوئے شیر لانے کے مماثل ہے انہوں نے کہا کہ بارہ سالوں سے مسلسل اخبار کیساتھ کیلنڈر کی رسم اجراء جوعمل میں لائی جارہی ہے وہ قابل فخر اور مبارکبادی کے مستحق ہے انہوں نے اخبار دبنگ صحافت ایڈیٹر اور انتظامیہ کو مبارکباد ی پیش کی اس موقع پر صدر مجلس عظیم بن یحییٰ نے اپنے خطاب میں طلباء وطالبات کو اسلامی طرز پر زندگی گذارنے اور نماز پنچگانہ کی پابندی کی تلقین کی اور اردو خدمات پر روزنامہ دبنگ صحافت کے انتظامیہ و چیف ایڈیٹر کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر تقریب سے جی ایشور صدرنشین بلدیہ عمران اللہ خان کونسلر،ودیگر نے بھی خطاب کیا.

متعلقہ خبریں

Back to top button