تلنگانہ

راجندر نگر اسمبلی حلقہ سے مجلس کا امیدوار تبدیل

حیدرآباد _مجلس  نے لمحہ آخر میں راجندر نگر اسمبلی حلقہ کے امیدوار کو تبدیل کردیا ہے۔ کاروان کے موجودہ کارپوریٹر ایم سوامی یادو کو   راجندر نگر حلقہ اسمبلی کا ٹکٹ دیا ہے۔ سوامی یادو، ایم ایل سی مرزا رحمت بیگ اور دیگر نے راجندرنگر ریٹینگ افیسر کے پاس جمعہ کو پرچہ نامزدگی جمع کروایا۔

 

صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی نے تین دن قبل  راجندر نگر حلقہ سے  روی یادو کو ٹکٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ روی یادو کی صحت خراب ہونے کے باعث ان کی جگہ سوامی یادو کو امیدوار بنایا ہے

واضح رہے کہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات میں حیدرآباد کے 9 حلقوں سے امیدوار انتخابی میدان میں اتارنے کا اعلان کیا ہے۔ مجلس نے اس بار تین موجودہ ایم ایل ایز کو ٹکٹ نہیں دیا ہے۔ جبکہ نو امیدواروں میں آٹھ مسلم اور ایک غیر مسلم شامل ہے۔ تین کارپوریٹر کو امیدوار بنایا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button