انٹر نیشنل

سعودی عرب۔ فوڈ سکیورٹی جنرل اتھارٹی کا خوراک کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے معاہدہ

ریاض ۔ کے این واصف

دنیا میں کئی نجی ادارے غذا کو ضائع ہونے سے بچاکر ضرورتمندوں تک پہنچانے کا کام کرتے ہیں تو دوسری طرف جنہءں وافر مقدار میں یہ نعمت میسر ہے اسے ضائع کرنے میں ذرا سا احساس یا جھجھک محسوس نہیں کرتے جبکہ اس حقیقت سے سب واقف ہیں کہ دنیا میں کروڑوں افراد فاقوں سے گزررہے ہیں۔

 

مملکت میں غذائی اشیاء کو ضائع ہونے سے بچانے کے سلسلہ میں ایک اور قدم کی خبر سامنے آئی ہے۔ فوڈ سکیورٹی جنرل اتھارٹی نے تحفظ غذا کے لیے ایک نجی ادارے کے ساتھ مشترکہ تعاون کا معاہدہ کیا ہے۔ عاجل ویب سائٹ کے مطابق معاہدے پر دستخط کی تقریب میں جنرل اتھارٹی کے گورنرانجینیئر احمد الفارس اور وزیر بلدیات و دیہی و آباد کاری امور انجینیئر عبداللہ البدیر بھی موجود تھے۔

 

اتھارٹی کی جانب سے مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط نائب گورنر محمد الفوزان اور نجی فلاحی ادارے حفظ النعمہ کے سیکریٹری جنرل عبداللہ بن سعید نے ریاض میں دستخط کیے۔ گورنر انجینیئر احمد الفارس نے کہا کہ نجی فلاحی ادارہ حفظ النعمہ بچے ہوئے کھانے کے تحفظ، ضیاع سے بچانے اور مستحقین تک بچا ہوا کھانا بہتر شکل میں پہنچانے کے حوالے سے قابل قدر کام کر رہا ہے۔

 

الفارس نے کہا کہ ’ہمارا ادارہ بڑے ہدف کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ مملکت بھر میں کھانے کا ضیاع کم سے کم ہو۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button