تلنگانہ

تلنگانہ اردو اکیڈمی کی جانب سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈز کی تقسیم

تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی جانب سے سال 2019-20، 2020-21 اور 2021-22 کے بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈز جناب محمد خواجہ مجیب الدین، صدر تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی نے پیش کئے۔اس موقع پر امتیاز اسحاق چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز فینانس کارپوریشن،  طارق انصاری چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز کمیشن اور دیگر موجود تھے یہ تقریب اردو مسکان، خلوت، حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔

جناب بی شفیع اللہ نے بتایا کہ اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام ریاست تلنگانہ کے سرکاری اردو اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ دئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ساری ریاست سے سال 2019 تا 2021 تین سال کے جملہ 213 منتخب اساتذہ کو دئے گئے ہیں۔ جن میں سال 20-2019 کے 62 سال 21-2020 کے 56 اور سال 2021-22 کے 95 منتخب اساتذہ کو کو یہ ایوارڈ ز دئے گئے ہیں

 

متعلقہ خبریں

Back to top button