نیشنل

اترپردیش: نوجوان طالب علم کی پولیس والوں نے کردی پٹائی۔ دئیے الکٹرک شاک

نئی دہلی: ریاست اترپردیش میں ایک طالب علم کو ملازمین پولیس کی جانب سے مبینہ طورپرمارا پیٹا گیا اوراسے الکٹرک شاک بھی دینے کا واقعہ پیش آیا۔ شکایت میں متاثر کے گھروالوں نے بتایا کہ 10 مئی کو بغیر لائسنس کے موٹر سائیکل چلانے پر اسے پولیس نے پکڑا اور پولیس اسٹیشن لے گئے۔ دانش نامی طالب علم کے ارکان خاندان نے شکایت کی ہے کہ دانش کو تین پولیس ملازمین نے پولیس اسٹیشن میں مبینہ طور پر مارا پیٹا اور برقی کے جھٹکے دیے۔ اس طرح بے رحمی‌سے‌زدوکوبی کی وجہ سے طالب علم کی طبعیت بگڑ گئی اور اسے علاج کیلئے ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ اتر پردیش میں ایک نوجوان کے خاندان والوں کی شکایت پر تین پولیس ملازمینکے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے کہ یہاں کے ایک پولیس اسٹیشن میں اس پر تشدد کیا گیا۔ اس معاملہ میں سب انسپکٹر رامانوج یادو کے ساتھ ساتھ نامعلوم کانسٹیبلس کے خلاف آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button