نیشنل

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھاری کمی کا امکان۔ عام انتخابات سے قبل عوام کو مل سکتی ہے بڑی راحت

نئی دہلی: حکومت کی جانب سے عوام کو بڑی راحت دیئے جانے سے متعلق فیصلہ لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ نیشنل میڈیا کی خبروں کے مطابق عنقریب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھاری کمی کی جا سکتی ہے۔ ایندھن کی قیمتوں میں 6 تا 10 روپے کی کمی کا امکان ہے۔

 

معلوم ہوا ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اس کا فائدہ اب عوام کو دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے لیے مرکزی حکومت آئیل کمپنیوں سے بات چیت کر رہی ہے تاکہ انے والے دنوں میں عوام کو راحت مل سکے۔

 

حالات ابھی تک اس سلسلے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے لیکن یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ بہت جلد یہ فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔اس سلسلے میں سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ

 

عام انتخابات سے قبل مرکزی حکومت عوام کی توجہ حاصل کرنے کے لیے یہ فیصلہ لے سکتی ہے۔ ایندھن کی قیمتوں میں کمی‌کی‌خبروں کی حکومت کی جانب سے تردید نہیں کی گئی جس‌ اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ قیمتوں میں کمی پر غور کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button