جنرل نیوز

رکن اسمبلی جوگورامنا نے ریلوے اوور بریج اور انڈر بریج کے تعمیری کاموں کا معائنہ کیا ۔

عادل آباد ۔ سابق وزیر و رکن اسمبلی جوگو رامنا نے مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ہمراہ ریلوے اوور بریج اور انڈر بریج کے کاموں کیلئے سائٹ کا معائنہ کیا۔رکن اسمبلی جوگورامنا نے محکمہ ریلوے، محکمہ آر اینڈ بی اور محکمہ بلدیہ کو ریلوے اوور برج اور انڈر برج کے کاموں کو ایک دوسرے کے تال میل سے کام کرنے کا مشورہ دیا ۔انہوں نے عہدیداروں کو اس بات کو ذہن میں رکھنے کا مشورہ دیا کہ بارش کی وجہ سے ریلوے انڈر بریج کے کاموں میں کچھ تاخیر کا امکان ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ تامسی بس اسٹانڈ ریلوے انڈر بریج اور آر ٹی او آفس ریلوے اوور بریج پر نقل و حمل کے پس منظر میں عوام کو درپیش مسائل کو مستقل حل کرنے کے لیے ریاستی حکومت 97 کروڑ 20 لاکھ روپے سے کام شروع کرے گی۔اور عوام کو درپیش مسائل کا مستقل حل نکالا جائے گا۔تاکہ عوام کو تکلیف نہ ہو۔اس موقع پر آر۔ ڈی ۔او رمیش راتھوڑ،میونسپل چیئرمین جوگوپریمندر،وائس چیئرمین ظہیر رمضانی،محکمہ ریلوے، محکمہ آر اینڈ بی اور محکمہ بلدیہ کے افسران موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button