نیشنل

کیرالا میں کشتی الٹ جانے کے واقعہ میں 22 افراد ہلاک _ کئی افراد لاپتہ

نئی دہلی _ 7 مئی ( اردولیکس ڈیسک) کیرالا میں  کشتی الٹ جانے کے حادثے میں 22 افراد کی موت ہوگئی۔

مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اتوار کی شام 7.30 بجے ملاپورم ضلع کے تننور کے قریب پورپوزا ندی میں ایک ڈبل ڈیکر ہاؤس بوٹ الٹ گئی۔ اس واقعے میں اب تک 22 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔  مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت کشتی میں 30 سے ​​40 افراد سوار تھے۔

معلومہوا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ این ڈی آر ایف کے اہلکار، پولیس، فائر مین اور مقامی ماہی گیر بچاؤ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

وزیر اعظم مودی اور کیرالا کے چیف منسٹر پنارائی وجین نے حادثے پر صدمے کا اظہار کیا۔ مرنے والوں کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا۔چیف منسٹر نے ملاپورم کے ضلع کلکٹر کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر اعظم مودی نے مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button