جنرل نیوز

کھمم میں ترقی کے نام پر بی آر ایس حکومت کا دھوکا۔۔ انجینئرنگ کالج منظوری کے نام پر 30 ایکر اراضی حاصل کی گئیں۔۔۔ کالج ندارد۔۔۔ کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید

کھمم کے کانگریس آفس میں منعقدہ پرہجوم پریس کانفرنس میں کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید نے صحافیوں سے خطاب کرتے تلنگانہ حکومت اور کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ کھمم کے یلندو روڈ پر واقع جلکلہ ٹنڈا کے پاس تیس ایکر اراضی کو جے این ٹی یو کے تحت انجینئرنگ کالج  منظور ہونے کا اعلان کرتے ہوئے گزشتہ سال کھمم سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار نے  زبردست جشن منایا تھا

 

اس تیس ایکر اراضی پر بہت بڑھا پہاڑ موجود تھا محمد جاوید نے کہا کہ انجینئرنگ کالج کی منظوری کے نام پر اس پہاڑ کو تراشا گیا محمد جاوید نے پی اجے کمار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس پہاڑ کے ذریعے جو مٹی نکالی گئی اس کو فروخت کیاگیا اور اس مٹی کے دوسو کروڑ روپے آئے محمد جاوید نے کہا کہ وہ رقم کہا ہے۔۔۔ محمد جاوید نے کہا کہ کالج کے نام پر تیس ایکر اراضی پر قبضہ کر لیا گیا اور آج اعلان کیا جارہاہے کے انجینئرنگ کالج کو پالیر اسمبلی حلقہ میں دیدیا گیا محمد جاوید نے پریس کانفرنس میں چیالنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر انجینئرنگ کالج منظور ہوا تو تلنگانہ حکومت جی او جاری کریں

 

محمد جاوید نے ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ کھمم کو ترقی دینے کے نام پر قیمتی اراضیات پر قبضہ کیا جارہا ہے محمد جاوید نے مزید کہا کہ کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار اس تیس ایکر اراضی جو انجینئرنگ کالج کے لیے منظور ہونی کی بات کی تھی اس پر اپنا وضاحتیں بیان دو دن میں جاری کریں ورنہ کانگریس پارٹی کھمم شہر میں پی اجے کمار کے خلاف سخت گیر احتجاج کرنے کی دھمکی دی اس موقع پر کانگریس پارٹی کے کارپوریٹرس بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button