تلنگانہ

کھمم میں 2 جولائی کو کانگریس کا جلسہ عام _ راہول گاندھی کی شرکت، سابق ایم پی سرینواس ریڈی کی پارٹی میں شمولیت

کھمم میں 2 جولائی کو کانگریس کا جلسہ عام منعقد ہونے والا ہے راہول گاندھی کی آمد 3 لاکھ افراد کی شرکت متوقع تمام تر تیاریاں مکمل

 

کھمم میں 2 جولائی بروز اتوار کو کانگریس پارٹی کا تلنگانہ جنا گرجنا سبھا منعقد کیا جارہاہے اس پروگرام میں راہول گاندھی مہمان خصوصی کی طور پر شرکت کر رہے ہیں کھمم کے ایس آر گارڈن اے سی فنکشن ہال سے متصل پی سرینواس رڈی کی وسیع و عریض 200 اکیڑ اراضی پر یہ پروگرام منعقد ہے کھمم ضلع کے علاوہ پڑوسی اضلاع سے بھی عوام اس پروگرام میں شرکت کررہے ہے

 

واضح رہے کہ پی سرینواس رڈی سابقہ رکن پارلیمنٹ کھمم راہول گاندھی کی موجودگی میں اپنے ہزاروں حامیوں کے ہمراہ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے اس جلسہ عام کے لیے پی سرینواس رڈی کی جانب سے کھمم شہر کو مکمل طور پر سجادیا گیا پی سرینواس رڈی کی کانگریس میں آمد پر متحدہ کھمم ضلع کی عوام پرجوش ہے کھمم ضلع سے تلنگانہ کی سیاست میں ایک بڑا انقلاب آنے کی امید ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button