نیشنل

2 کیلو کا آلو

نئی دہلی۔ آلو کی کاشت کرنے والا ایک کسان اس وقت حیرت دہ رہ گیا جب اس نے اپنے کھیت میں دو کیلو وزنی آلو دیکھا۔ یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے فرخ آباد کا ہے۔ معراج حسین نامی کسان نے بتایا کہ وہ روایتی طور پر آلو کاشت کرتے ہیں۔ آلو کی فصل میں کیمیکلز کے علاوہ کھادوں کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ کسان کا کہنا تھا کہ ان کے کھیت میں آلو کی پیداوار ہمیشہ اچھی ہوتی ہے۔

 

اس مرتبہ انہوں نے آلو کی فصل کو نکالنے کیلئے کھدوائی شروع کی تو کچھ آلو ملے جن کا وزن آدھا کلو اوربعض کا 700 گرام تھا۔ ایک آلو ایک کلو سے زیادہ وزنی نکلا اندازے کے مطابق اس کا وزن دو کیلو ہے۔ اطلاع ملتے ہی آس پاس کے کسان بھی حیرت سے اس آلو کو دیکھنے کیلئے جمع ہو گئے۔ اس آلو کی شکل دیکھ کر کسان بھی حیران رہ گیا۔ آلو کو دیکھ کر آس پاس کے دیہاتوں کے لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔

 

کسان کا کہنا ہے کہ ہمارے گھر میں کئی نسلوں سے آلو کاشت ہو رہے ہیں لیکن اتنا بڑا آلو ہم نے زندگی میں پہلی بار دیکھا ہے۔ مہراج کے کھیت میں اتنے وزنی آلو اگنے کے بعد دوسرے کسان ان سے کاشتکاری کے طریقوں کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اترپردیش کا فرخ آباد ضلع آلو کی کاشت کے لیے مشہور ہے۔

 

آلو کی سب سے بڑی منڈی بھی اسی ضلع میں ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہ ایشیا کی آلو کی سب سے بڑی منڈی ہے۔ یہاں سے کئی کنٹل آلو نہ صرف ملک بلکہ بیرونی ممالک کو بھی برآمد کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button