جنرل نیوز

نارائن پیٹ کے دارالعلوم دینیہ جامع مسجد میں قومی پرچم کشائی

نارائن پیٹ: 15 اگسٹ (اردو لیکس) نارائن پیٹ مستقر پر واقع قدیم ترین دینی درسگاہ دارالعلوم دینیہ جامع مسجد میں 75 ویں یوم آزادی کی تقریب بڑے ہی جوش و خروش سے منائی گئی۔ مدرسہ کے احاطہ میں طلباء ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے نظر آئے اور قومی ترانہ بڑے ہی عمدہ انداز میں پڑھا۔ اس موقع پر صدر معلم مولانا مفتی شفاعت علی نظامی’ حافظ فخرالدین تاج’ حافظ اصغر علی’ حافظ غوث الدین’ حافظ قتال حسینی’ محمد غوث و دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button