انٹر نیشنل

امارات میں پہلا روزہ 23 مارچ اور عیدالفطر21  اپریل کو ہونے کا امکان 

ریاض ۔ کے این واصف

آمد رمضان اور عید کی تاریخ اعلان سب سے پہلے یو اے ای نے کیا۔ متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی ادارے کے سربراہ ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ’ اس سال رمضان کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے‘۔

’روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے ہوگا۔عید الفطر جمعہ 21 اپریل کو ہونے کی توقع ہے‘۔الامارات الیوم کے مطابق ابراہیم الجروان نے کہا کہ’ رمضان کاچاند منگل 21 مارچ کو سورج غروب ہونے کے بعد رات نو بجکر 23 منٹ پر طلوع ہوگا۔بدھ 22 مارچ کو شعبان کی 30 تاریخ ہوگی اور جمعرات 23 مارچ کو رمضان کا پہلا روزہ ہوگا‘۔

فلکیاتی ادارے کے سربراہ ابراہیم الجروان نے عید الفطر کے حوالے سے بتایا کہ ’شوال کا چاند جمعرات 20 اپریل کو صبح 8 بجکر 30 منٹ پر طلوع ہوگا۔ غروب آفتاب کے وقت مغربی افق پر چار ڈگری بلندی پر نظر آئے گا۔ سورج غروب ہونے کے تقریبا 22 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔ عید کاپہلا دن جمعہ 21 اپریل کو ہوگا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اس سال رمضان کے پہلے اورآخری روزے میں تقریبا 40 منٹ کا فرق ہوگا۔ پہلا روزہ آخری روزے کے مقابلے میں چھوٹا اور آخری روزہ لمبا ہوگا۔ پہلا روزہ تقریبا 12گھنٹے 16منٹ اور آخری روزہ 12 گھنٹے 54 منٹ کا ہوگا‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button