تلنگانہ

افسوسناک اطلاع _ ضیا المشائخ حضرت سید قبول بادشاہ شطاری کا سانحہ ارتحال

جانشین حضرت کامل شطاری رح ضیاء المشائخ حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن و معزز رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ‌ (خلف اکبر سلطان الواعظین حضرت سید مرتضی بادشاہ قادری زرین کلاہ رح) نے آج صبح 8 بجے اویسی ہاسپٹل کنچن باغ میں داعی اجل کو لبیک کہا ۔ نماز جنازہ آج بروز پیر 17 اپریل مطابق 25 رمضان المبارک بعد نماز عشاء و تراویح 11 بجے شب مکہ مسجد میں مقرر ہے ‌اور تدفین اندرون گنبد حضرت کامل شطاری رح، مسجد آستانہ شطاریہ میں عمل میں آئے گی۔ مرحوم مجلس کے رکن اسمبلی و جنرل سکریٹری جناب سید احمد پاشاہ قادری کے بھائی ہوتے تھے

تفصیلات کے لئے 9000008138 اور 9866112393 پر ربط کریں.

اسی دوران صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی اور دیگر شخصیات نے مولانا کے انتقال کی اطلاع کے ساتھ ہی ا ن کی قیام گاہ پہنچ کر مولانا کا دیدار کیا اور پسماندگان کو پرسہ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button