تلنگانہ

تلنگانہ کے ایک بینک اے ٹی ایم‌ سے نکل‌ رہی تھی زیادہ رقم _ امڈ پڑا ہجوم

حیدرآباد _ 25 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے سدی پیٹ شہر  میں بینک آف انڈیا کے اے ٹی ایم میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے زیادہ نقدی نکل رہی تھی ۔  اے ٹی ایم سے 1000 روپے نکالنے پر  2000 روپے نقد نکل رہے تھے جس کے بعد اس اے ٹی ایم تھوڑی ہی دیر میں لوگوں کی بھاری قطار لگ گئی اور لوگ  اس سے ٹی ایم سے رقم نکالنے امڈ پڑے۔ لیکن تھوڑی ہی دیر میں متعلقہ بینک کو اس کی اطلاع مل گئی اور بینک عملہ نے فوری اے ٹی ایم سنٹر پہنچ گیا۔ تاہم اس قبل ہی لوگ پہلے ہی اپنے پیسے نکال چکے تھے بینک عملے نے فوری طور پر  اے ٹی ایم کو بند کردیا۔ اور اے ٹی ایم میں جمع کردہ رقم اور اس میں سے نکالی گئی رقم کی جانچ پڑتال کررہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button