تلنگانہ

تلنگانہ میں 9 آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے

حیدرآباد _  تلنگانہ حکومت نے ریاست میں 9  آئی پی ایس عہدیداروں کا تبادلہ کیا ہے۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے اتوار کو اس سلسلے میں احکامات جاری کئے ہیں ۔ پی وشوا پرساد کا تبادلہ ایڈیشنل ٹریفک کمشنر کے طور پر کیا گیا ہے۔ اے وی رنگناتھ کو  حیدرآباد ایس آئی ٹی جوائنٹ سی پی کرائم، ایس ایم وجئے کمار کو ڈی سی پی ویسٹ زون، جوئل ڈیوس کو ڈی سی پی حیدرآباد اسپیشل برانچ، روہنی پریہ درشنی کو ڈی سی پی نارتھ زون، این شویتا کو ڈی سی پی حیدرآباد سی سی ایس اور ایل سبارائیڈو کو ڈی سی پی سٹی ٹریفک -1 کے طور پر تبادلہ کیا ہے۔

جبکہ ٹاسک فورس ڈی سی پی نکھیتاپنتھ، ایس آئی ٹی کے سربراہ گجاراؤ، بھوپال اور چندنا دیپتی کو ڈی جی پی آفس میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button