تلنگانہ

ایس آئی او تلنگانہ کی ریاستی کانفرنس کے اختتامی سیشن

ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین، بیرسٹر اسد الدین اویسی، مولانا حامد محمد خان و دیگر کا خطاب

حیدرآباد _ 24 اکتوبر ( اردولیکس) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) حلقہ تلنگانہ کی عظیم الشان ریاستی کانفرنس کا آخری اور مرکزی سیشن "استعداد سازی اور مستقبل کی راہیں” اپنے اختتام کو پہنچا، ہزاروں لوگوں نے اس کانفرنس کے اُمید افزاء پیغام "شمع تغیر” سے استفادہ حاصل کیا بشمول اطفال، طلبہ و طالبات، پروفیشنلز، ڈاکٹرز، طلباء مدرس اور مرد و خواتین وغیرہ، برادر قیام الدین (ریاستی سیکریٹری، ایس آئی او تلنگانہ) نے تنظیم ایس آئی او کے چالیس سالہ سفر کا تعارف کرواتے ہوئے اس کے اثرات و خدمات کو بیان کیا، جناب محی الدین شاکر صاحب (مرکزی سیکرٹری، جماعت اسلامی ہند) نے "آگہی: انسانی وقار کی بحالی” پر آپ نے خطاب کیا اور یہ بات باور کروائی کہ اصلاً "آگہی یہ ہے کہ انسان اپنا مقصد و مقام محسوس کرے اور راستہ یہ ہے کہ وہ اللہ کہ اطاعت گزار بنجائے”، جناب کے کے سہیل صاحب (سابق قومی صدر ایس آئی او) نے کانفرنس کے تعمیری موضوع "استعداد سازی” پر مفصل گفتگو کی، نوجوانوں کو تعلیمی بلندیوں اور تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کی طرف ابھارا اور والدین انکے طرز تربیت کو ابھارنے اور جدید اسلوب میں ڈھالنے کی تلقین کی، ڈاکٹر طلحہ فیّاض الدین صاحب(ریاستی صدر، ایس آئی او تلنگانہ) نے "وہ صبح ہم ہی سے آئیگی” موضوع پر حرکت پذیر بیان دیا اور نوجوانوں کو چھے نکاتی لائحہ عمل تجویز کیا ایمان میں پختگی، شخصیت میں نکھار، داعیانہ کردار، تعلیمی معیار، صلاحیتوں میں ارتقاء اور حساسیت کا اظہار وغیرہ،

جناب بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر مجلس  و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے "باشعور شہری: ایک حساس سماج کی طرف” کے عنوان کے تحت اپنا اظہارِ خیال پیش کیا، انہوں نے کہا کہ سماج میں شعور بیداری کی ضرورت ہے اور اپنے آپ کو چوکنا رکھنے کی ضرورت ہے، اس کا مطلب یہ نہیں ہیکہ ہم مشتعل یا متشدد ہوجائیں، بلکہ ہم اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد میں کے سلسلہ چوکنا رہیں، حکومت کی جانب سے دبانے کی کوشش کی جائے گی لیکن ہم کو مایوس ہونے کے بجائے ایک ذمہ دار شہری کی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے، انہوں نے ایس آئی او کو اس کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی،

صدارتی خطاب بعنوان "تعلقات: سماجی یکجہتی کا استحکام” کو مولانا حامد محمد خان صاحب نے پیش کیا آپنے یہ بات واضح انداز میں بیان فرمائی کہ سماجی یکجہتی کا استحکام ممکن نہیں ہے سماجی تعلقات بغیر، ایس ایس آئی او کے چالیس سال مکمل ہونے پر مبارک باد پیش کی اور اقبال کا جلوہ آفرین شعر جوانوں کی نظر کیا "عقابی شان جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میں، نظر آتی ہے ان کو منزلیں آسمانوں میں”، برادر حافظ حماد الدین نے اظہار تشکر کے ساتھ کانفرنس کے اختتام کا اعلان کیا اور حیدرآباد کے افراد تنظیم کی غیر معمولی محنت و مشقت کو خراج تحسین پیش کیا جس کی وجہ سے کانفرنس کامیابی کے ساتھ اپنی منزلیں طے کر پائی”، آخر میں ایس آئی او تلنگانہ کی جانب سے تیار کردہ کتابچہ "لا گائیڈ” کا سرپرست حلقہ ایس آئی او تلنگانہ و صدر حلقہ ایس آئی او تلنگانہ مہمانان کے ہاتھوں رسم اجرا عمل میں آیا.

متعلقہ خبریں

Back to top button